22Hajj mobileMasterAt3x

اندرون سعودی عرب سے عازمین حج کا پہلا دستہ جدہ پہنچ گیا

ویب ڈیسک(جدہ): اس سال کورونا وائرس کے سبب صرف 10 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے اور ان کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال پچیس لاکھ سے زائد افراد نے حج نے سعادت حاصل کی تھی۔

اندرون سعودی عرب سے عازمین حج کا پہلا دستہ جدہ پہنچ گیا ہے اور رواں برس عالمی وبا کے باعث خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

تمام متعلقہ اداروں نے اس سال حج کرنے والوں کی خدمت کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سیکیورٹی، صحت اور مختلف اداروں نے جامع عملی پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

اس سال کسی سعودی سرکاری ملازمین اورحجاج کی خدمت کرنے والوں کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عازمین حج نمازکےدوران ایک دوسرے سے2میٹرفاصلےکی پابندی کریں گے۔ طواف کےلیے مطاف جانےوالوں کی قافلہ بندی ہوگی۔ طواف کے دوران کم از کم ڈیڑھ میٹرکا فاصلہ رکھنا ہوگا جب کہ خانہ کعبہ یا حجراسود کوچھونا منع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء

پانی پینےیازمزم پانی کے لیے قابل تلف(ڈسپوزیبل) بوتلیں اور ڈبےاستعمال کیے جائیں گے۔ جمرات کی رمی کے حوالے سے طے کیا گیا ہے کہ 50 افراد پر مشتمل ایک گروپ کو ہر منزل پر رمی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

رمی کرتے وقت ڈیڑھ سے دو میٹر تک کا فاصلہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ کسی بھی خیمے میں 10 سے زیادہ حاجیوں کو ٹھہرانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ہر خیمہ 50 مربع میٹر کا ہوگا۔