pak cricket

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ کے لیے بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

ویب ڈسک : پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ کے لیے بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، اسکواڈ میں اظہر علی کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کنڈیشن میں مضبوط انگلینڈ کو ڈھیر کرنے کا چیلنج لیے پاکستان نے بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، 

اظہر علی کپتان جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود اور عابد علی بطور اوپنر کھیلیں گے۔ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ اسد شفیق، فواد عالم اور محمد رضوان مڈل آرڈر سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

بولرز میں نسیم شاہ، شاہین آفریدی، عباس، یاسر شاہ، کاشف بھٹی، سہیل خان، عمران خان سینئر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان آل راؤنڈر کے فرائض انجام دیں گے۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔