PSL FIVE

پی سی بی کی جانب سے اب تک شائقین کرکٹ کو 13 کروڑ سے زائد رقم ری فنڈ کردی گئی

ویب ڈیسک:( لاہور )  پی ایس ایل5 کے ٹکٹوں کی واپسی کا دوسرا ہفتہ مکمل ہوگیا۔پی سی بی کے مطابق اب تک 37695 ٹکٹیں واپس کی جا چکی ہیں ،

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں بارش کی نظر ہونے والے میچز کی ٹکٹس ری فنڈننگ کا سلسلہ جاری ہے ، پی سی بی کی جانب سے اب تک شائقین کرکٹ کو 13 کروڑ سے زائد رقم واپس کردی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل ٹکٹس کی ری فنڈ میں آؤٹ لیٹس سے خریدی گئی ٹکٹس میں اب تک 2 ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 3 کروڑ 72 لاکھ 46 ہزار 600 روپے کی مالیت کے 37 ہزار 695 ٹکٹیں ری فنڈ کردی ہے۔

ٹکٹس ری فنڈننگ کے پہلے ہفتے میں 2 کروڑ 70 لاکھ 65 ہزار 500 روپے  جبکہ دوسرے ہفتے میں 1 کروڑ 18 لاکھ 1 ہزار 300 روپے کے ٹکٹس واپس ہوئیں ۔اس سے پہلے آن لائن ٹکٹوں کا ری فنڈ بھی ہوچکا ہے ، جس میں 61 ہزار ٹکٹس واپس ہوئیں ،جس کی مجموعی مالیت 10 کروڑ 22 لاکھ 19 ہزار بنتی ہے ۔خیال رہے کہ پی سی بی اب تک 13 کروڑ 94 لاکھ 66 ہزار 100 روپے واپس کر چکا ہے ۔