bisekt result

کوہاٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

کوہاٹ : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالب علم عمار حیدر نے 1033نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی گیریژن کیڈٹ کے طالب علم محمد شہیر نے 1025 نمبر حاصل کر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، تیسری پوزیشن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے دو طالب علموں محمد صدام گوہر او احمد نعمان نے 1023,1023 نمبر لیکر اپنے نام کی ،پری میڈیکل میں گیریژن کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد شہیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالب علم عمار حیدر نے حاصل کی ، جنرل سائنس گروپ میں کوہاٹ کے نجی کالج کے طالب علم سید منیب حسین گیلانی نے 968 نمبروں کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، آرٹس گروپ میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوکارہ کرک کی طالبہ شہزیلہ بی بی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ کی طالبہ سویرہ وحید نے 916, 916 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،دوسری پوزیشن ضلع کرک اور ضلع اورکزئی کی طالبہ انعم اور طالب علم عرفان اللہ نے 907, 907 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 49947 میں سے 48230 طلبا وطالبات کامیاب ہوئے ،مجموعی طور امتحانات میں طلبا وطالبات کی کامیابی کا تناسب 96.56 فیصد رہا، بورڈ میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت