باجوڑ میں افغان سرزمین سے چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

ویب ڈیسک (باجوڑ)باجوڑ میں سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پاکیستانی اہلکارشہید ہوگیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہو گئے۔