پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہنگامی طور پر طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد):حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا۔ ارکان کو مشترکہ سیشن میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہنگامی طور پر طلب کیا جا رہا ہے۔ مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد بروقت قانون سازی کرنا ہے۔ زیربحث قوانین کی منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس ضروری ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح ساڑھے11بجےہو گا اس سلسلے میں حکومتی ارکان کوٹیلی فون کےذریعےاجلاس کی اطلاع دی جارہی ہے۔ ارکان کومشترکہ سیشن میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔