ddd 3

روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ،وزن کمی کے خلاف اے این پی کا توجہ دلائو نوٹس

ویب ڈیسک ( پشا ور) :روٹی کی قیمتوں میں اضافہ، وزن کمی کے خلاف اے این پی کا توجہ دلائو نوٹس ,اندرون شہر میں روٹی کی قیمت 10روپے سے بڑھا کر 15کردی گئی ہے، نوٹس کا متن عید سے چند دن پہلے ظالمانہ قیمت لاگو کردیا گیا ہے یہ قیمتیں بغیر Provincial Price Commission meeting کے لاگو کئے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ ان حالات اور نرخوں سے بخوبی واقف ہے , ہر وقت اسی طرح روٹی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کیا جاتا ہے

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب


ضلعی انتظامیہ خبردار ہونے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیتی ہے ، مذکورہ مسئلے کیلئے ایوان سے رولنگ دی جائے، مسئلے کے حل کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائے نوٹس اے این پی کی صوبائی ترجمان و رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثمرہارون بلور نے جمع کرایا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، انسداد پولیو مہم، مقرر اہداف کا حصول ٹیم ورک سے ممکن ہے، علی امین گنڈاپور