ddd 5

خیبرپختونخوا کورونا وباء کے خلاف واضح کامیابی حاصل کر رہا ہے۔ صوبائی وزیرصحت

ویب ڈیسک (پشاور): تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کورونا وباء کے خلاف واضح کامیابی حاصل کر رہا ہے۔ صوبے میں کورونا سے اموات کی شرح 133 اموات ہفتہ وار سے کم ہو کر 37 اموات فی ہفتہ پر آ گئی ہے۔

تیمور جھگڑ کا کہنا ہےکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4500 فی ہفتہ سے 1300 فی ہفتہ ہو گئی ہے، وزیر صحت کے مطا بق کورونا کے پیچیدہ کیسز 17 جون کی تعداد کا تیسرا حصہ رہ گئے ہیں۔ 17 جون کو 87 مریض وینٹی لیٹر پر تھے جو کہ اب 30 ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان

ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں داخل مریض 386 سے کم ہو کر صرف 122 رہ گئے ہیں۔ آئی سی یو میں موجود مریضوں کی تعداد 121 سے کم ہو کر 41 رہ گئی ہے،

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی

وزیرِ صحت کے مطا بق کورونا کی روک تھام کے لیے ابتدائی طور پر اٹھائے گئے اقدامات کارآمد ثابت ہوئے۔ ہیلتھ کیئر پر انوسمنٹ سے علاج معالجے کی استعداد میں اضافہ ہوا۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عید پر ہمیں اسی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔