Screen Shot 2020 07 30 at 2.33.54 PM

دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہیں،جواللہ سےڈرےگا،اللہ اس کیلئے مشکل میں آسانی پیدا کرے گا – خطبہ حج

ویب ڈیسک: مسجد نمرہ سے خطبہ حج کا آغاز ہو گیا ہے۔ مسجد نمرہ سے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے بے شمار نعمتیں عطا کیں۔تقوی سے انسان برائیوں سے بچتا ہے۔گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

خطبہ حج میں کہا گیا ہے کہ دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہیں اور عبادات سے یہ مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے ۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ ہی زمین و آسمان کا مالک ہے، اس کی عبادت کے ذریعے ہی مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، تقویٰ کا راستہ اختیار کرنے میں ہی فلاح ہے۔آج یوم عرفہ ہے، آج رحمتیں نازل ہوتی ہیں، دعائیں قبول ہوتی ہیں۔حجاج اپنے رب کے سامنے رحمت کی امید لے کر حاضر ہیں۔خطبہ حج میں کہا گیا کہ اپنےماں باپ کیساتھ حسن سلوک کامعاملہ کریں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج میں کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے بدعت اور نئے کاموں کی نفی فرمائی ہے،
حضورﷺنےاپنی زندگی خیرکی دعوت کیلئےوقف کی ۔

انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے صبر کیا ان کے لیے بہترین بدلہ ہے، تقویٰ کے ذريعے انسان گناہوں سے بچتا ہے، جواللہ سےڈرےگا،اللہ اس کیلئے مشکل میں آسانی پیدا کرےگا، سیدھےراستےپرچلنےوالےکیلئےہی نجات ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا

خطبہ حج میں بتایا گیا کہ انسان کو والدین اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے۔ اسلام میں سب کو حقوق متعین ہیں۔ تمام مشکلات میں حسن سلوک کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔لوگوں کے ساتھ تعاون کے لیے احسان کا معاملہ کرنا چاہئے۔اگر والدین بوڑھی عمر تک پہنچ جائیں تو ان کو نہ ڈانٹو اور دعا کریں کہ اللہ ہمارے ساتھ اچھا معاملہ کریں جب ہم اس عمر کو پہنچ جائیں.