ggg 1

سوات موٹر وے فیز 2 میں دیر تاچترال روٹ شامل نہ کرنے کا معاملہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا

ویب ڈیسک (پشاور)۔سوات موٹر وے فیز 2 میں دیر تاچترال روٹ شامل نہ کرنے کا معاملہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا ہے .جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان ،حاجی سراج الدین خان اور حمیرا خاتون نے تحریک التواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے ۔چکدرہ تا شندور چترال روٹ کو سوات موٹر وے کے فیز ٹو میں شامل نہ کرنے سےپانچ اضلاع کے عوام میں شدید تشویش پیدا ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

عنایت اللہ خان سابق سینئر صوبائی وزیر کے مطا بق چکدرہ تا شندورچترال روٹ CEPECکا متبادل روٹ بھی ہے۔ عنایت اللہ خان واراکین صوبائی اسمبلی کے مطا بق منصوبے کو نظر انداز کرنے سے اپرو لوئر دیر، باجوڑ اور چترال کے لاکھوں عوام میں شدید تشویش اور مایوسی جنم لے رہی ہیں۔ وزیر مواصلات ایوان کو اصل حقائق سے آگاہ کریں تاکہ اس سے عوام میں پائی جانی والی تشویش کا سدباب ممکن ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے