ddd 6

محمد عامر آج ڈربی میں قومی سکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کریں گے، پی سی بی

ویب ڈیسک: پی سی بی کے مطا بق محمد عامر 24 جولائی کو لاہور سے ڈربی روانہ ہوئے تھے۔ ڈربی شائردوسرے کورونا ٹیسٹ کی  رپورٹ منفی آنے کے  بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈربی میں موجود قومی سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

برطانوی حکومت کی کے مطابق  آئسولیشن میں پانچ دن گزارنے  کے ساتھ محمد عامر کے کوویڈ19 کے دو ٹیسٹ نگٹیوں آنا ضروری تھے۔ پی سی بی کے مطابق حارث رؤف رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے تین دن میں دو ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر انگلینڈ جانے کے اہل ہوگئے ہیں۔