ddddd 3

پشاور میں ساڑھے چار سالہ بچہ پولیو کا شکار

ویب ڈیسک (پشاور): ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطا بق صوبائی دارلحکومت پشاور میں ساڑھے چار سالہ بچہ پولیو کا شکارمیں ہے، یہ چار سالوں کے دوران پشاور میں پولیو کا پہلا کیس ہے ، ای او سی کے مطا بق پولیو کا آخری کیس2016 میں رپوٹ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان

نیاپولیو کیس پشاور کے علاقہ سفید ڈھیری سے سامنے آیا ہے۔ متاثرہ بچوں کے نمونے 13 جولائی کو ٹسٹ کے لئے لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے,

سفید ڈھیری کے 56ماہ کےبچےمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، 2020ء میں خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 22ہوگئی۔ ای او سی کے مطا بق نیاکیس سامنے آنے کے بعد سال رواں میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 61ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف