جنوبی وزیرستان میں موٹر سائیکل حادثات میں اضافہ ،24گھنٹوں میں 2افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان:موٹرسائیکل کے حادثات میں اضافہ،ہسپتال ذرائع کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں موٹرسائیکل ٹکرسے 2افرادجاں بحق جبکہ 1زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل کے حادثات تیزرفتاری کے باعث پیش آئے۔موٹرسائیکل سوار نوراسلم اورعارف نامی جوان لڑکے جاں بحق ہوگئے۔