خانپورندی ہرومیں ماموں بھانجہ ڈوب کرجاں بحق

ویب ڈیسک (ہری پور):خانپورندی ہرومیں ماموں بھانجہ ڈوب کرجاں بحق ہو گئے ۔۔ندی ہرومیں نہاتے ہوئے بھانجہ پہلے ڈوب گیا۔بھانجے کو بچانے کیلئے ندی میں کودنے والا ماموں بھی جاں بحق ۔دونوں ماموں بھانجے کی لاشیں مقامی لوگوں نے ندی ہرو سے نکالیں۔ڈوبنے والے ماموں بھانجے کاتعلق اسلام آباد سے ہے لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔