ملاکنڈ میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان

ویب ڈ یسک (ملاکنڈ):پرائیویٹ تعلیمی نیٹ کے صوبائی تنظیم کا آل پارٹیز کانفرنسکا انعقاد۔ملاکنڈ میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ۔صوبائی تنظیم کے مطابق اعلان بچوں کے تعلیمی اور اخلاقی تربیت کے تسلسل جاری رکھنے کے باعث کیاجارہا ہے ۔شرکا کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ونٹر زون ہے آٹھ ماہ سے سکولز بند ہیں۔بچوں کا تعلیمی سال ضائع نہیں ہونے دینگے۔پرائیویٹ سمیت سرکاری سکولوں کے کھولنے کا بھی اعلان کیا جائے۔جب ہر شعبہ کھلا ہے تو تعلیمی اداروں کی بندش کوئی معنی نہیں رکھتا۔