ملک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ویب ڈیسک (راجن پور): راجن پور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے-

ذرائع کے مطابق راجن پور کے علاقے ٹبہ روجھان میں دہشت گرد بڑی کارروائی کیلئے جا رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے روکنے کی کوشش پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے 10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔