ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید کم ہونے لگے۔24گھنٹوں میں 903نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید کم ہونے لگے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی۔ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 ہے، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 47 ہزار 177 ہو گئی ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 27 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5951 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 507 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ ہو چکے،ملک بھرکیاسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار 771 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔