738598df dc90 4e9d 8020 64d0c32b4e59

ورسک روڈ پر متھرا کے علاقہ میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

ویب ڈیسک(پشاور):پشاور ورسک روڈ پر متھرا کے علاقہ میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ۔مظاہرین نے ٹایر جلا کر سڑک بند کردی۔ مظاہرین نے حکومت اور پیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے ورسک روڈ کو جگہ جگہ ٹریفک کے لئے بند کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ ہوگیا ہے بجلی کا مسلہ حل نہیں ہوا۔ڈپٹی اسپیکر کا حلقہ باربار انہیں شکایت بھی کی، ایک مہینے سے بجلی کی کم وولٹیج آرہی ہے ۔50 یا 60 وولٹیج ہوتی ہے اچانک وولٹیج زیادہ ہونے سے الیکٹرانک اشیا چل جاتے ہیں۔احتجاج جمعیت علما اسلام،جماعت اسلامی، پی ایم ایل ن اور اے این پی کی کال پر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک امتحانات کل سے شروع ہونگے، چترال میں تین پرچے ملتوی