shah mehmood qureshi angry ap 1566995354

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان- وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر تاریخی خطاب کریں گے، 5 اگست کو پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی ہوگی، کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جنیوا میں جب کشمیریوں پر ظلم کی بات ہوئی تو بھارتی نمائندہ منہ چھپا رہا تھا، کشمیریوں کے علاوہ دیگر مذاہب نے بھی کشمیر کی تقسیم کو قبول نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا شائننگ انڈیا آج برننگ انڈیا میں تبدیل ہو چکا ہے، سکھ برادری نے بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف بھرپور احتجاج کیا، وزارت خارجہ پوری طرح آگاہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کس طرح اجاگر کرنا ہے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں گی، کشمیری شہدا کا خون بولے گا اور بھارتی ظلم و جبر کی گواہی دے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کے ٹی ایچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، مریض محفوظ