pm khan president alvi urge nation to unite against coroanvirus 1584947487 8017

عیدالاضحی کےموقع پر قوم احتیاطی اقدامات کو سختی سے اختیار کرے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان اور صدرڈاکٹرعارف علوی نے قوم پرزوردیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر احتیاطی اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کیا جائے اورقربانی کامذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے غریبوں اور مستحق افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔
عیدالاضحی کے موقع پراپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کومبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن حضرت ابراہیم علیہ السلام اورحضرت اسماعیل علیہ السلام کی اطاعت وفرمانبرداری کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قربانی اورایثارکی عظیم مثال رقم کی۔
صدرنے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اورلوگوں پرزوردیاکہ وہ اس نازک صورتحال میں غریبوں اورمستحق افراد کی مدد کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے پوری دنیا کو تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے اور یہ عالمگیروباء پوری انسانیت کے لئے ایک چیلنج بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس وباء سے نمٹنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہی ہے اورقوم کو بھی اس سلسلے میں حفاظتی تدابیرپرعملدرآمد کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں ،ٹیکس دینا پڑیگا:وفاقی وزیر خزانہ