Shehryar Khan Afridi 1280x720 1

پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی ،سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کشمیرکے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے تمام ارکان عیدالاضحی کے موقع پرکنٹرول لائن کا دورہ کریںگے جس کا مقصد بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کو یہ یقین دلانا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دکھ سکھ کی ہرگھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔
یہ بات کشمیر پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریارخان آفریدی نے پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیرپرمتحد ہیں اور پاکستان قانونی حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی اخلاقی ،سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
شہریارآفریدی نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی افواج انسانی حقوق کی کھلم کھلاخلاف ورزی کررہی ہے اوریہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کانوٹس لے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان