آئی ایس پی آر کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کیلیے نیا نغمہ جاری

ویب ڈیسک (سلام آباد): آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کیلیے نیا نغمہ جاری کردیا۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کشمیریوں کی آواز بن گیا اور معروف گلوکار شفقت امانت علی کا نیا گانا ریلیز کردیا۔

5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ اور ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو ٹکروں میں تقسیم کرکے غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے 5 اگست کی مناسبت سے نیا گانا جاری کردیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ اس میں ایک کشمیری بھی گانے کا مرکزی کردار ہے۔ گانے کا عنوان ہے ”جا چھوڑ دے میری وادی“۔