ملک میں کورونا وائرس کےریکارڈ کمی، 24 گھنٹوں میں 553 کیسزاور 6 اموات ریکارڈ ہوئے

ویب ڈیسک( اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 3 ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ روز کورونا کے مزید 6 مریض دم تھوڑ گئے ۔جس کے بعد اس وائرس سے مجموعی اموات  5 ہزار 976 ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 699 تک جا پہنچی ہے۔ اورصحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 577 ہوگئی جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 25 ہزار 146 رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 309 ہے، پنجاب 93 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 160، اسلام آباد میں 15 ہزار 52، بلوچستان میں 11 ہزار 762، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 157 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 86 افراد متاثر ہیں۔