KP logo 1 2

خیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری دفاتر کے لیے اوقات کار جاری کردئے

ویب ڈسک (پشاور): ہفتہ میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر کے لئے اوقات کار مقرر کر دئے گئے ، پیر سے لیکر جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اوقات کار مقرر ، ۔صبح 9 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک جمعہ کے دن کے لیے اوقات کار مقرر کر دئے گئے ، نماز کی ادائیگی کے لئے 30 منٹ کا وقفہ ہو گا ، ہفتہ میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کے لیے بھی اوقات کار جاری ، پیر سے لیکر جمعرات اور ہفتہ تک دفاتر صبح 9 سے لیکر شام 4 بجے تک کھلے رہے گیں ، جمعہ کو صبح 9 بجے سے لیکر دوپہر 1 بجے تک کھلے رہے گے ۔ محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ تیز