WhatsApp Image 2020 08 03 at 4.07.44 PM

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان سے ٹیلی فونک رابطہ

ویب ڈسک (پشاور) : وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان سے ٹیلی فونک رابطہ ۔ وزیر اعلی محمود خان نے سابق چیمپئن کی خیریت دریافت کی ۔ سابق عالمی چیمپئن نے گزشتہ دنوں دو سپائن سرجریز کرائی تھی۔ جان شیر خان اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ وزیر اعلی کا جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے کا بھی اعلان کر دیا ، محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کو اخراجات کی بروقت ادائیگی کی ہدایت کر دی ،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 59 افراد جاں بحق، 72 زخمی

وزیراعلی محمود خان نے عالمی چیمپئن کی جلد صحت یابی اور بہتر صحت کیلئے دعا کی ، انہوں نے مزید کہا کہ جان شیر خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ عالمی چیمپئنز ہمارا سرمایہ ہے جن پر قوم کو فخر ہے۔ حکومت پختونخوا کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح کیلئے کوشاں ہے۔ کھلاڑی امن اور صحت کے سفیر ہے ۔ انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے۔ جان شیر خان نے وزیر اعلی کا نیک خواہشات اور مدد پر شکریہ ادا کیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، انسداد پولیو مہم، مقرر اہداف کا حصول ٹیم ورک سے ممکن ہے، علی امین گنڈاپور