EefDaNPX0AALRN7

کشمیر کے عوام حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں تنہا نہیں-وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔

وزیردفاع پرویز خٹک اور قومی سلامتی کے معاون خصوصی معید یوسف کے ہمراہ پیر کے روز چڑی کوٹ کی اگلی چوکی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بدھ کو مظلوم کشمیری عوام کے حق میں آواز اور جھنڈے بلند کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ

انہوں نے کہاکہ یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کئے گئے وعدے کے مطابق انہیں حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔

وزیرخارجہ نے اس بات پر افسوس ظاہرکیا کہ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کوعیدالاضحی کی نماز ادا کرنے دی گئی نہ جانوروں کی قربانی کرنے دی گئی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں محفوظ رکھنے کے لائحہ عمل پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی

اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کوچڑی کوٹ سیکٹر پہنچنے پر فوجی حکام نے کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں تفصلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے ،جذبے اور لگن کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ان کی بہادری پر فخر ہے۔