صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پیسکو چیف اسمبلی طلب

ویب ڈسک (پشاور):اسپیکر مشتاق غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پیسکو چیف کو جمعرات کے روز طلب کیا ہے۔ تمام ممبران بجلی کے حوالے سے اپنے مسائل کے حل کے لئے بروقت شرکت کرے۔ تمام مسائل تحریری طور پر اپنے ساتھ لائیں۔ واپڈا دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے اسمبلی میں ہیلپ ڈیسک بنائیں گے۔
مشتاق غنی نے مزید کہا کہ ہم پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پولیس شہداء نے ہمارے روشن کل کے لئے اپنا آج قربان کردیا۔ ہمارے جذبات اور احساسات شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ ایوان میں پولیس شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔