متعدپاکستانی لڑکیوں نے شادی کی پیش کش کی ہے -ترک اداکارجنگیز خوشقون

ویب ڈیسک :پی ٹی وی پر اردو ترجمے میں نشر ہونے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں ‘ ترگت الپ’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون نے انکشاف کیا ہے ،کہ انہیں پاکستان سے متعدد لڑکیوں نے شادی کی پیش کش کی۔جنگیز خوشقون نے پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو میں یہ اعتراف بھی کیا کہ پاکستان میں ارطغرل غازی نشر ہونے کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد ہی پاکستانی لڑکیوں کی جانب سے انہیں شادی کی پیش کش ہوئی۔ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی مشروط آمادگی کا اظہار بھی کیا۔انٹریو می انہوں نے پاکستانیوں کی جانب سے ستائش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب کی محبت پر شکریہ، مجھے توقع ہے کہ ایک دن میں پاکستان آں گا، جب تک محفوظ اور صحت مند رہیں۔