پشاور بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا آج سے کیا جائے گا

ویب ڈیسک(پشاور):خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا آج سے کیا جائے گا، مجموعی طور پر ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کئے جائیں گے ،تمام 31 اسٹیشنز میں مرحلہ وار یہ سفری کارڈز تقسیم کئےجائیں گے، عوام کو فی الوقت یہ کارڈ 100 روپے میں دستیاب ہوگا۔