بنوں آڈیٹوریم ہال میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک (بنوں):آڈیٹوریم ہال میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقادہوا ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بنوں و دیگر انتظامی آفسران نے شرکت کی ۔سکاوٹ کے طلبہ اور رضاکارانوں نے ایس او پیز کے تحت استقبال کیا۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر بنوں نے کہا کہ آج کے دن بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ شروع کیا تھا۔گزشتہ کئی دہائیوں سے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے کشمیریوں کو محصور کیا گیا ہے۔ تقریب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریری اور ملی نغمیں بھی پیش کئے گئے۔