بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ

ویب ڈیسک(راولپنڈی):آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور گاوَں کی 18 سالہ لڑکی شہید، فائرنگ سے 2 خواتین اور2 لڑکیوں سمیت 6 شہری زخمی.

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا فوری اور بھرپورجواب دیا،پاک فوج نے نہتے شہریوں پرفائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا.

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رواں سال 1877 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سےرواں سال 15 معصوم شہری شہید ہوچکے،رواں سال شہید ہونے والوں میں 6 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں.