پاکستان کا اصل نقشہ تیار کیا گیا ہے،سمری کابینہ کو بھیجی گئی، وہ نقشہ پارلیمنٹ سےبھی منظور ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): سینیٹ میں بات کرتے ہوئےسینیٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصل نقشہ تیار کیا گیا ہے،سمری کابینہ کو بھیجی گئی، وہ نقشہ پارلیمنٹ سےبھی منظور ہوگا تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورا کیا گیا ہے،جموں کشمیر، لداخ، جونا گڑھ بھی پاکستان کا ہے۔

بابراعوان نےکہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار پر سینیٹ کا شکر گزار ہوں،بابراعوان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آج کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،کشمیر جانے والےتمام راستے شاہراہ سری نگر سے جائیں گے.