wana

جنوبی وزیرستان وانامیں ضلعی انتظامیہ اور قبائلی مشران نے یوم استحصال کشمیر منایا


جنوبی وزیرستان: وانامیں ضلعی انتظامیہ اور قبائلی مشران نے یوم استحصال کشمیر منایا۔ وانا آمن پوسٹ سے لیکر بازار تک شرکاء نے یوم استحصال کشمیر ریلی بھی نکالی۔ ‏یوم استحصال کشمیرریلی کی قیادت ضلعی انتظامیہ آفیسرزاورقبائلی مشران نے کی۔ بھارت کے خلاف مُردہ بادکےشدید نعرے بازی کی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں۔
قبائلی مشران کا کہنا تھا کہ بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں ظلم کاحساب دیناہوگا۔
کشمیریوں پربھارتی ظلم وجبرپرعالمی برادری کونوٹس لینا چاہیئے۔ کشمیریوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ہم قبائل ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، ایم ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر ہاسپٹل مقرر