Screen Shot 2020 08 05 at 3.26.19 PM

کشمیر ہر صورت آزاد ہوگا- وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک(آزاد کشمیر):وزیر اعظم عمران خان کاآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس سے خطاب ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی یافتہ ملک بننے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے.جو صلاحیتیں پاکستانی قوم میں ہیں وہ کسی اور میں نہیں.کشمیری جدو جہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا.5اگست مودی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوگی.

وزیر اعظم نے کہا کہ مودی نے پاکستان کی نفرت اور ہندو کارڈ کی بنیاد پر الیکشن جیتا.ہم نے بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی پیشکش کی.مودی کی متکبرانہ سوچ اس کی تباہی کا باعث بنے گی.

وزیر اعظم نے کہا کہ مودی سمجھتا تھا کہ اس کے غیر قانونی اقدام پر دنیا خاموش رہے گی. بھارت منصوبے کے تحت کشمیر میں نسلی تعصب کی بنا پر آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا تھا.کئی طاقت ور قومیں متکبرانہ فیصلوں کی وجہ سے تباہ ہوئیں.

مزید پڑھیں:  چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ میں ہٹلراور نپولین کی مثالیں دنیا کے سامنے ہیں.گزشتہ ایک سال میں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر بھر پور انداز میں اٹھایا گیا.گزشتہ ایک سال میں سلامتی کونسل کے تین اجلاسوں میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی.

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی قیادت کومسئلہ کشمیر پرقائل کیا.عالمی سطح پر پاکستان کےبیانیےکوپذیرائی ملی ہے.عالمی میڈیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جا رہا ہے.نریندر مودی ووٹ لینے کیلئے نفرتیں پھیلا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مؤثرپالیسیوں کےنتیجےمیں دنیا کشمیرکی طرف دیکھ رہی ہے.پاکستانی اقدامات کےنتیجےمیں بھارت کوپسپائی ہوئی ہے.عالمی سطح پر مسئلہ نہ اٹھاتےتوبھارتی مظالم کئی گنازیادہ ہوتے.

ان کا کہنا تھا کہ آج ایک بھی کشمیری بھارت کی بات نہیں کرتا..فاروق عبداللہ جیسے لوگ بھی بھارت سے عاجز آ گئے ہیں..یقین دلاتا ہوں کہ ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بنوں گا.پاکستان کے سیاسی نقشے کا اجراء ایک اہم اقدام ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں.14اگست کو سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازیں گے.کشمیر ہر صورت آزاد ہوگا.