مسلم لیگ ن کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد):پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج جمعرات کو طلب -پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے -صحت یاب ہونے کے بعد شہبازشریف کی زیرصدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے ،اجلاس سینٹ بینکوئٹ ہال میں سہہ پہر تین بجکر تیس منٹ پر ہوگا ،تمام ارکان قومی اسمبلی وسینٹ کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا ،شہبازشریف پارٹی کو مستقبل کے لائحہ عمل، سیاسی قائدین سے مشاورت پر اعتماد میں لیں گے ،ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی سمیت داخلی وخارجی امور زیرغور آئیں گے ،مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔