8 4

خیبر پختونخوا حکومت کاصوبائی کابینہ کی منظوری کے بعدسکول کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد سکول کھولنے کا فیصلہ کرلیاپشاور: محکمہ تعلیم نے آج سے تعلیمی ادارے تدریسی اور انتظامی سٹاف کیلئے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا ، اعلامیہ کے مطابق انتظامی اور تدریسی عملہ کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کیلئے تیاری کریں گے ،سرکاری پرائمری سکولوں کی سطح پر 5 اور مڈل سطح پر 7 سے زائد سٹاف موجود نہیں ہوگا ،سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سٹاف کی تعداد 10 سے زیادہ نہیں ہوگا ۔پرائیویٹ سکولز جہاں ان لائن کلاسز نہ ہو وہاں 10تک عملہ کی اجازت ہوگی ۔ ان لائن کلاسز کی صورت میں 30فیصد سے زائد عملہ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ تمام سٹاف ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کریں گے ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکولوں کو بند یا جرمانہ کیاجائے گا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے