ijlas

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس آج ہوگا ، وزیراعظم کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 8 ماہ بعد طلب کیا گیا ، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل پاکستان اورمتعلقہ حکام کونسل اجلاس میں شریک ہوں گے ، مفادات کونسل کے 42 ویں اہم اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی، اجلاس میں اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے معاملے پر غور ہوگا، اوگرا آرڈیننس ٢٠٠٢ میں ترمیم کا ایجنڈا سندھ حکومت کی سفارش پر شامل کیا گیا، لوئر پورشن چشمہ کنال کا پنجاب کو کنٹرول دینے کا فیصلہ کرے گی اور قومی کمیشن انسانی ترقی اور بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولز کے تعلیمی شعبے میں کردار کاتعین کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات