parliment

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا،تین نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ، ایجنڈے میں صرف ایک بل میوچل لیگل اسسٹنٹس 2020رکھا گیا ہے ،چھ بلز جو سینٹ سے منظور نہ ہونے کی وجہ سےمشترکہ اجلاس کو بھیجے گئے تھے ڈراپ کردیے گئے ، وفاقی حکومت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا چیلنج درپیش ہے ،

گرے لسٹ سے باہر نکلنے کے لیے حکومت کو ایف اے ٹی ایف ضروریات کے مطابق آج اہم قانون سازی مکمل کرنی ہے ، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حکومت و اپوزیشن کی بیٹھک متوقع ہے ،

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں مزید بارشوں کی پیشگوئی

ذرائع کے مطا بق حکومت اپوزیشن سے بل کی منظوری کے لیے تعاون کی درخواست کریگی، میوچل لیگل اسسٹنٹس بل کی منظوری سے دوسرے ممالک کے ساتھ ملزموں کی حوالگی کی راہ ہموار ہوسکے گی ، پاکستان کو مختلف ممالک سے ملزمان وطن واپس لانے میں قانون سازی نہ ہونے سے مشکلات پیش آتی تھیں ،

مزید پڑھیں:  جامعہ پشاور میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، گاڑیوں سے بیٹریاں غائب

پارلیمانی ذرائع کے مطا بق پاکستان نے متعدد ممالک سے تحویل ملزمان کے معاہدے کررکھے تھے مگر ان پر باقاعدہ قانون سازی کی ضرورت تھی ، بل کی منظوری سے ملکی سیاسی قیادت پر واپسی کی تلوار لٹک سکتی ہے، پاکستان سے متعدد ممالک کو مطلوب ملزمان و مجرمان بھی حوالے کئے جاسکیں گے ، بل کا اطلاق انہی کیسز پر ہوگا جن میں فوجداری مقدمات ہوں گے۔