5445 1

چین کشمیر ریجن میں صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد):چینی ترجمان دفتر خارجہ وینگ وین بن کا بھارت کے 5اگست کے غیر قانونی یک طرفہ اقدامات پر ردعمل ،ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کشمیر ریجن میں صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے،قینگ وین بن نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور مستقل ہے،مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ سے رہ جانے والا ایک تنازع ہے, یہ حقیقت اقوام متحدہ کے چارٹر, متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور پاک بھارت باہمی معاہدوں سے ثابت شدہ ہے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اسٹیٹس کو میں کسی قسم کی تبدیلی کی کوئی حیثیت نہیں اور وہ غیر قانونی ہے, مسلہ کشمیر کو فریقین پرامن طریقہ سے باقایدہ طور پر مشاورت اور مزاکرات سے حل کریں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقر بھارت ہمسایہ ممالک ہیں جن کو ایک دوسرے سے دور نہیں کیا جا سکتا، دونوں ممالک کے مابین ہم آہنگی دونوں ممالک کے مفاد اور عالمی برادری کی خواہشات میں سے ہے,چین سنجیدگی سے امید کرتا ہے کہ فریقین اپنے اختلافات کو بات چیت سے حل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے