download 89

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک ہفتیکیلئے جشن آزادی کی شیڈول جاری کر دی

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخواحکومت نے ایک ہفتے کی جشن آزادی شیڈول جاری کر دی ۔خیبرپختونخوا حکومت نے ہفتہ جشن آزادی کی تیاریوں اور منانے سے متعلق شیڈول جاری کردیا ہے ۔محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا ۔متن کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز 8 اگست سے ہو گا ۔8 سے لیکر 14 اگست تمام سرکاری ملازمین سینے پر قومی پرچم کے بیج لگائے گے ۔14 اگست کو 8 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجاکر 1 منٹ کے لئے ٹریفک روک دی جائے گی ۔8 سے لیکر 14 اگست تمام سرکاری محکمے جشن آزادی کے بینرز آویزاں کریں گے ۔14 اگست کو اضلاع اور تحصیل کی سطح پر چھوٹی بڑی مساجد میں ملکی ترقی اور استحکامکے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائے گی ۔14 اگست کو صوبہ کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز،عوامی اور نجی مقامات ہر پرچم کشائی کی جائے گی ۔محکمہ انتظامیہ نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کردئیے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط باعث تشویش ہے، بار کونسل