56887867

دو لڑکیوں کی شادی کا معاملہ،’دلہا’ علی آکاش کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اورشناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

ویب ڈیسک (راولپنڈی):لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے مبینہ طور پر 2 لڑکیوں کے شادی کے معاملے میں جنس تبدیلی کے بعد لڑکی سے لڑکا بننے کے دعویدار مبینہ دلہا علی آکاش عرف (عاصمہ بی بی) کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے اور اس کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ کے پنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ٹیکسلا میں مبینہ طور پر 2 لڑکیوں کی شادی کے خلاف اور بیٹی کی حوالگی کے لیے والد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔ساتھ ہی عدالت کے جج نے یہ ریمارکس بھی دیے ہیں کہ اس ملک کو غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے تباہ کردیا ہے، لڑکی کی لڑکی سے شادی ویزے حاصل کرنے کا آسان حل ہے۔دوران سماعت پولیس نے دلہن نیہا علی کو عدالت میں پیش کیا، جس پر جج نے استفسار کیا کہ دلہا علی آکاش عرف (عاصمہ بی بی) کہاں ہے۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کی حاطر ہمیں جنگ میں دھکیلنے کی کوشش ہو رہی یے، ایمل ولی خان