835f4cf9d73d4cd7a13e969d399db1bc 18

سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین ریفرنس کیس میں فردِجرم 10اگست کو عائد ہوگی

ویب ڈیسک: (اسلام آباد): پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت نے نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نےآج دلائل مکمل ہونے پرآصف علی زرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنایا کہ آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس نیب کا کیس ہی بنتا ہے۔ احتساب عدالت نے آصف علی زرداری پرپیر 10 اگست کو فردِجرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پارک لین ریفرنس میں فردِجرم کےبعدآصف زرداری کیخلاف نیب 61 گواہان پیش کرے گا۔نیشنل بنک کےدو سابق صدورسیدعلی رضا اورسیدقمرحسین وعدہ معاف گواہ بھی بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

احتساب عدالت نے جج نے کہا کہ فرد جرم کے لئے ویڈیو لنک سمیت تمام ضروری ہدایات جاری کریں گے اور آج شام تک فیصلے کی نقول بھی مل جائیں گی۔