31058 1

صوبوں میں پانی کی تقسیم کا معاملہ ،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ایک ماہ میں حل کرنے پر اتفاق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے جس میں صوبوں کے درمیان 1991 کے پانی معاہدے پر 30 سال پرانے تنازعات کو آبی وسائل کی متفقہ تقسیم سے ایک ماہ میں حل کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس کو وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوا جس میں واٹر اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی واپڈا کے چیئرمین کے تقرر کا معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی فیصلہ سازی میں صوبوں کی آواز بھی سنی جائے۔سی سی آئی نے متفقہ طور پر قابل تجدید توانائی پالیسی 2019 کی منظوری دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 22-2021 میں ملک کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر