WhatsApp Image 2020 08 07 at 4.42.32 PM

محکمہ خوراک کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چمکنی میں بڑی کارروائی

ویب ڈیسک (پشاور): ڈائریکٹر محکمہ خوراک کے مطابق چمکنی میں محکمہ خوراک کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی‘ کارروائی کے دوران 270 من گندم برآمد کرلیا گیا ہے۔ کارروائی خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی، ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

ذخیرہ اندوزوں نے صوبے میں آٹے کا مصنوعی قلت بنا کر عوام کو قرب میں مبتلا کردیا ہے‘ سرکاری گندم اور آٹے کی ترسیل کے باوجود ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا‘ صوبائی وزیر خوراک کے احکامات کے مطابق سرکاری آٹے کی ترسیل جاری ہے، عوام وہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرے جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ ڈائریکٹر محکمہ خوراک

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ