c2cc1148 db31 469d 8613 d6354e6a07af

چڑیا گھر میں پاڑہ ہرنی نے بچے کو جنم دیدیا

ویب ڈیسک (پشاور):چڑیا گھر میں پاڑہ ہرنی نے بچے کو جنم دے دیا۔ویٹرنری آفیسر عبدالقادرکا کہنا تھا کہ پاڑہ ہرنی قیمتی جانور ہے بچے کا خیال رکھا جارہا ہے۔ چڑیا گھر میں کورونا لاک ڈاون کے دوران 25 مختلف اقسام کے نایاب جانوروں کے بچے پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نایاب جانوروں میں عربی ہرن، لال ہرن، لاما اور گورال شامل ہے۔ چڑیا گھر میں جانوروں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کررہے ہیں۔ نایاب جانوروں کے بچوں کا خیال رکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز کو موصول خط کے حوالے سے کمیشن بننا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور