a 185

چیئرمین نیب کی جانب سے قومی احتساب بیورو میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں پر اختیار: سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

ویب ڈیسک(اسلام آباد):عدالت عظمیٰ نے چیئرمین کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے اختیار پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ چاہتے ہیں کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان اور نیب چیئرمین نیب کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے اختیار پر عدالت کی معاونت کریں۔ عدالت عظمیٰ نے خود کو ڈی جی نیب عرفان منگی ظاہر کرنے والے ملزم ندیم احمد کی ضمانت منظور کر لی.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کوڈھونگ قرار دیا، مظاہروں کا اعلان

جمعہ کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز کے تحت ہی استعمال کر سکتے ہیں، کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں۔ چیئرمین نیب آئین اور قانون کو نظر انداز کرکے کیسے بھرتیاں کر سکتے ہیں۔ تحریری حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت 1999ء سے آج تک رولز نہیں بن سکے۔

مزید پڑھیں:  پی پی 32 گجرات، چودھری پرویز الٰہی کو موسیٰ الٰہی کے ہاتھوں شکست