arif

گلگت بلتستان کاصوبہ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے- صدر ڈاکٹر عارف علوی

ویب ڈیسک(گلگت):صدر ڈاکٹر عارف علوی دورے پر گلگت پہنچ گئے، صدر مملکت کودیامر بھاشا ڈیم اور گلگت بلتستان میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بریفنگ

صدر مملکت کودیامر بھاشا ڈیم اور گلگت بلتستان میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بریفنگ. صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کاصوبہ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے.حکومت علاقے کی ترقی,خوشحالی کیلئےاقدامات کررہی ہے.گلگت بلتستان میں سیاحت, توانائی کےشعبوں میں ترقی کےبےپناہ مواقع موجود ہیں.گلگت بلتستان کی ترقی کیلئےدورافتادہ علاقوں تک صحت, تعلیم کی سہولیات پہنچاناہوں گی.

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

صدرڈاکٹرعارف علوی کو اس موقع پر دیا مر بھاشا ڈیم پر بھی بریفنگ دی گئی. ڈیم کی تعمیر سےگلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا.گلگت بلتستان میں اس منصوبے کی تکمیل سے خوشحالی کا دور شروع ہو گا.

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری

صدرمملکت نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ ملکی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی.