c4dc5f7bde32b036f050a6d7e4c51ef2 XL

موڈیز نےپاکستان کی معاشی صورتحال مستحکم قرار دیدی

ویب ڈیسک(اسلام آباد):وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری ریٹنگ برقرار رکھی ہے۔ موڈیز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان کی معاشی پیداوارمثبت رہےگی۔موڈیز نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان نے مختلف معاشی شعبوں میں بہتری کی ہے جن کا اثرات اچھے آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

موڈیز کی جانب سے پاکستان کے لیے مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بدولت اگلےایک سے ڈیڑھ سال تک بیرونی مالی ضروریات پوری ہونگی۔ کرونا کی وجہ سے کچھ عرصے معاشی سرگرمیوں ماند رہنے کا خدشہ ہے لیکن اس میں بہتری آئے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے،شرح سود میں مہنگائی میں کمی کے تناسب سے ردوبدل متوقع ہے جبکہ رواں مالی سال قرضوں کا بوجھ جی ڈی پی کے 90 فیصد کی بلند سطح پر رہے گا اور مالی خسارہ جی ڈی پی کے 8 سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان