ملانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک (ڈی آئی خان): پولیس کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کے علاقے ملانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سید مختیار حسین شاہ نامی شخص جاں بحق، جاں بحق شخص پی ٹی سی ٹیچر اور متولی امام بارگاہ چراغ شاہ تھا۔ پولیس نے علاقہ میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا. نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال منتقل کر دی گئی ھے.