فواد عالم کو انگلینڈ کےخلاف اگلے ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ میں موقع دینا چاہیئے-وسیم اکرم

ویب ڈیسک (کراچی) : سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو انگلینڈ کےخلاف اگلے ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ میں موقع دینا چاہیئے۔وسیم اکرم نے کہا کہ اگلے ٹیسٹ میں ٹرننگ وکٹ میسر نہیں ہوگی اور پاکستان کو ایک اسپنر اور اضافی بیٹسمین کے ساتھ ٹیم میدان میں اتارنی ہوگی۔ اگر میں کپتان ہوتا تو لازمی ٹیم میں شامل کرتا کیونکہ فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 کی اوسط سے رنز کیے ہوئے ہیں اس لیے انہیں دوسرے ٹیسٹ میں موقع دینا چاہیئے۔


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے ساؤتھ ہیمپٹن میں شرو ع ہوگا۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ تین وکٹوں سے ہار چکی ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے کافی غلطیاں کی ، کرکٹ میں کپتان کا کرداربہت اہم ہوتا ہے اور اگر سیریز ہارگئے تو پی سی بی کو اظہر علی کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔

پہلے ٹیسٹ میں سینیئر کھلاڑی اظہر علی اور اسد شفیق کچھ نہ کرسکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں بابراعظم یا شان مسعود ٹیسٹ کپتان ہوسکتے ہیں۔ سابق کپتان وسیم اکرم کا یہ بی کہنا تھا کہ بالرز کو ریورس اس لیے نہیں ملی کیونکہ ٹیم نے گیند کا خیال نہیں رکھا اورغلط طریقے سے اس کو رگڑتے رہے۔